بنگلورو،31؍مئی(ایس او نیوز)کوروناویکسین کے لیے کانگریس اراکین اسمبلی کی جانب سے 100کروڑر وپئے دئے جانے پربی جے پی والوں کی طرف سے مختلف قسم کی باتیں کی گئیں،ریاست کی بی جے پی حکومت کی جانب سے صرف 1200کروڑروپئے کاراحتی پیکیج اعلان کئے جانے پرتعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔کوروناراحتی پیکیج کے تحت 1200کروڑروپے کیاوزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے گھرسے دئے ہیں؟ یہ کہتے ہوئے کے پی سی سی صدرڈی کے شیوکمارنے بی جے پی قائدین پرپلٹ وارکیا۔
بروزاتوارہبلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ ہم کانگریس کے 45/افرادایم ایل اے اورایم ایل سی ہیں،اس لیے ہم نے کوروناویکسین کے لیے 100کر وڑروپے دیناکامنصوبہ بنایا۔اس معاملہ میں ہم شفاف ہیں،ہمیں کسی کے اعتراض کی کوئی پروانہیں۔ ایڈی یورپا سے آ ج بھی ہم ویکسین دینے میں تعاون کرنے کامطالبہ کررہے ہیں،لیکن ہمیں اجازت نہیں مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہمیں ویکسین دینے سے کیوں روک رہی ہے معلوم نہیں۔ ترجیحی طورپرتمام ویکسین دیناہے تومرکزی حکومت کی جانب سے تمام کوویکسین دیئے جانے کی ضروت ہے،لیکن مرکزی حکومت ہے یا نہیں معلوم نہیں ہورہاہے۔
انہوں نے کہاکہ کوروناسے بچاؤ کے لیے مرکزی حکومت کاہرممکن تعاون کرنے ہم تیارہیں۔کوروناکاکوئی ذات یامذہب نہیں ہے۔کوروناسے متاثرہونے والوں کوریاستی حکومت کی جانب سے نہایت معمولی راحتی پیکیج کااعلان کیاگیاہے۔محکمہ باغبانی کے لیے صرف 10ہزارروپے کااعلان کیاگیاہے۔ گزشتہ مرتبہ بھی اعلان کردہ پیکیج سے اب تک کسی کوبھی کوئی راحتی رقم موصول نہیں ہوئی۔